• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرون شہرمیں آپریشن کلین اپ کاآغاز، اضافی عملہ صفائی تعینات

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈ پٹی کمشنر ملتان ڈ ویژ ن ناد ر چٹھہ کی ہد ایت پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کی اربن یونین کونسلز بالخو ص اندرون شہر میں اضا فی عملہ صفائی تعینا ت کر کے آپریشن کلین اپ کا آ غاز کر دیا ہے ۔کمپنی انتظا میہ نے فیلڈ سپروائزر کو ہد ایت کی ہے کہ اندرو ن شہر میں ایک مر تبہ مکمل آپریشن کر کے کو ڑا کر کٹ اور ملبہ جا ت صا ف کئے جائیں جس کے بعد مستقل بنیادوں پر صفا ئی کا انتظا م کیا جا ئے گا ۔ اس سلسلے میں گز شتہ رو ز منیجنگ ڈا ئر یکٹر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عمر ان نو ر نے شہر کا د ر ہ کیا اور عملہ صفا ئی کو ہدایات جا ر ی کیں ۔منیجر آ پر یشنز انوار الحق اور محمد عثما ن بھی ان کے ہمرا ہ تھے ۔ایم ڈ ی عمرا ن نو ر نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ کمپنی جلد ہی عملہ صفا ئی کی کمی پور ی کر نے کیلئے بھر تیو ں کا عمل شروع کرہی ہے جبکہ جد ید مشینر ی ڈ مپر اور لو ڈ ر بھی حا صل کئے جائیں گے ۔دریں اثنا ایم ڈی ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عمران نور نے آج بروز اتوار کی سرکاری تعطیل منسوخ کردی ہے اور 400سے زائد ملازمین کو ڈیوٹیوں پر حاضرہونے کے احکامات جاری کردیئے ہیں بتایا گیا ہے ڈیوٹیوں پر حاضر ہونے والے ملازمین کو ایک دن کی اضافی تنخواہ دی جائے گی ۔
تازہ ترین