• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیرتعلیم کو پروٹوکول نہ دینے پر زکریا یونیورسٹی حکام سے وضاحت طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیرتعلیم محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کو پروٹوکول نہ دینے پر زکریا یونیورسٹی سےتحریری وضاحت طلب کرلی گئی۔بتایاگیا ہےکہ گزشتہ ماہ صوبائی وزیر تعلیم ایچ ای ڈی رضا علی گیلانی اچانک ملتان آئے اور یونیورسٹی پہنچ گئے جہاں کوئی افسر موجود نہیں تھا جس پر رجسٹرار کو طلب کیا گیا۔جنہوں نے پیش ہوکر بتایا کہ ان کو اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ایساہوا۔اگر اطلاع دی ہے تو وی سی کے فون آپریٹر نے نہیں بتایا جس پر آپریٹر اعجاز ہاشمی نے پیش ہوکر غلطی کا اقرار کرلیا جس پر چار رکنی کمیٹی بنادی گئی جس میں ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر نظام الدین ، سیکرٹری ایچ ای ڈی سمیت چار افسر شامل ہیں جنہوں نے یونیورسٹی کو مراسلہ ارسال کردیا ہے کہ صوبائی وزیر منشیات کے حوالے سے انتظامیہ سے بات کرنا چاہتے تھے مگر کوئی افسر موجود نہیں تھا۔
تازہ ترین