• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کشمیر کے حالات اجاگر کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرے، مولانا سجاد

مظفرآباد(نامہ نگار ) مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک انتقاضہ کی حمایت وقت کا تقاضا ہے ، وادی کے سکولز کی طالبات بھی اس وقت بھارتی فورسز کا مقابلہ کر رہی ہیں حکمران غفلت کی چادر اُتار پھینکیں، حکومت پاکستان کوکشمیرکے دگرگوں حالات اجاگر کرنے کے لئے سفارتی کوششیں تیز کرنی ہونی ہوں گی۔ گائے کے پجاری کا ظلم و ستم حد سے بڑھ چکا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انصار الامہ جموں وکشمیر کے نائب امیر مولانا سجاد شاہد نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت آگ لگی ہوئی ہے اوربھارتی فورسز کے ظلم و ستم کے خلاف کشمیری عوام کے علاوہ سکولز، کالجز کی طالبات تک سراپا احتجاج ہیں۔ قبل اس کے وہاں کی بھڑکتی آگ ہمارے دروازے پر دستک دے ہمیں مضبوط و مربوط لائحہ عمل طے کرنا ہو گا۔ مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات کے تناظر میں پاکستانی حکمرانوں کو اپنی خارجہ پالیسی از سر نور مرتب کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آج تک پاکستان میں جتنی بھی دہشت گردی اور تخریب کاری ہوئی ان سب کا ذمہ دار اور ماسٹر مائنڈ بھارت اور امریکہ ہیں کیونکہ افغانستان میں افغانیوں کی نہیں بلکہ امریکہ کی حکومت ہے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردیوں کے تانے بانے ہمارے حکمران مساجد اور مدارس کے ساتھ جوڑ تے رہے ہیں مگر اب احسان اللہ احسان نے حقیقت بتا دی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاستدانوں کو اگر پانامہ لیکس سے فرصت مل جائے تو وہ اپنے جسم کی شہ رگ مقبوضہ کشمیر کے متعلق بھی عملی طور پر کوئی لائحہ عمل ترتیب دے لیں۔
تازہ ترین