• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولی وڈ میں موجود اقرباء پروری سے انکار کرنیوالے جھوٹ بولتے ہیں، ہما قریشی

ممبئی( جنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ ہما قریشی نے بولی وڈ میں فیورٹ ازم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی یہ کہتا ہے کہ بولی وڈ میں اقرباء پروری نہیں پائی جاتی وہ جھوٹ بول رہا ہے۔ یہ کوئی الزامات کا کھیل نہیں ہے جس میں میں کسی کو نیچا دکھانے کی کوشش کررہی ہوں ۔ ہما قریشی نے کہا کہ کامیاب ہونے کیلئے بہت محنت، صلاحیت اور مستقل مزاجی کی ضرورت ہوتی ہے۔اداکارہ نے اس جانب نشاندہی کرتے ہوئے کہ اگر کوئی کسی اسٹار کی اولاد ہو تو بھی کامیابی آسان نہیں،اسے بھی کامیابی کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی،تاہم آپ کو بآسانی مواقع میسر ہوں گے،اسٹار کی اولاد ہونے کی وجہ سے آپ کو بڑے بڑے پروجیکٹس کی پیشکش کی جائے گی،آپ کو بڑے بجٹ کی فلمیں ملیں گی۔ہما قریشی جن کے والدسلیم قریشی کی ریسٹورنٹس کی چین ہے،نے مزید کہا کہ میرے والد کا دہلی میں ریسٹورنٹ کا کاروبار ہے،اس لئے اگر میں چاہتی تو اس وقت کباب فروخت کررہی ہوتی جو کسی اور کے مقابلے میں میرے لئے آسان ہوتا۔ہما قریشی نے حال ہی میں گورندر چڈھا کی فلم وائسرائے ہاؤس سے ہولی وڈ میں ڈیبیو کیا ہے اور بولی وڈ میں انہیں فلم گینگ آف واسع پور نے سے 2012میں بریک تھرو ملا،ا س کے بعد اداکارہ ڈیڑھ عشقیہ، بدلہ پور اور جولی ایل ایل بی2میں نظر آئیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ہم سب کو یہ دکھانا ہوتا ہے کہ ہماری فلم نے کتنا بزنس کیا یا کتنے ایوارڈز جیتے،یا تنقید نگاروں کی اس کے بارے میں کیا رائے ہے اور کمرشلی ہماری فلم کتنی کامیاب رہی۔اپنے کیریئرکے ابتدائی دن جب وہ پہلی بار 2009میں ممبئی آئی تھیں،کو یاد کرتے ہوئے ہما نے کہا کہ انہوں نے آڈیشنز اور کلیئرنگ ٹیسٹ دئے،فلم ڈیڑھ عشقیہ میں کام کرنے سے پہلے انہوں نے ہر کردار اور اشتہار کیلئے آڈیشن دئے اور مجھے اس پر فخر ہے۔
تازہ ترین