• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14میڈیکل لیبارٹریاں رجسٹرڈ نہ ہونے پر سیل کر دی گئیں

پشاور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 14 میڈیکل لیبارٹریاں سیل کردیں ۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پرڈائریکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر عبدالناصر نے اسسٹنٹ کمشنر پشاور محمد مغیث ثنا ء اللہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زبشیر احمد، قیصر خان کنڈی،ڈائریکٹر ارسلان، چیف انسپکٹر اسد ، انسپکٹر سجاد اللہ نے کارروائی کر تے ہوئے خیبر میڈیکل سنٹر اور اوقاف پلازہ میں مختلف لیبارٹریوں کی چیکنگ کی۔ کارروائی کے دوران لیبارٹریوں کی رجسٹریشن اور سٹاف کی تعلیمی اسناد کو چیک کیا گیا جن میں سے 14لیبارٹریوں کو بغیر رجسٹریشن کے چلانے، نان کوالیفائیڈ سٹاف اور ایکسپا ئر کٹ کی موجودگی پر سیل کر دیا گیا جبکہ بیشتر لیبارٹریوں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ‘ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کے مطابق غیر رجسٹر میڈیکل لیبارٹریوں کیخلاف کاروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قیمتی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تازہ ترین