• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسپورٹس ڈیسک)روم میں جاری اٹالین اوپن میں مردوں کے کوارٹرفائنل مقابلوں میں جان ازنر نے میرین کلچ کو 7-6، 2-6، 7-6سے زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ الیگزینڈر زیوریو نے کینیڈا کے مائلوس رائونک کو 7-6، 6-1سے  اور  آسٹریا کے ڈومینک تھائم نے ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ خواتین کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں اینا کونٹوویٹ کو سیمونا ہیلپ کے ہاتھوں اسٹریٹ سیٹ میں 6-2،6-4سے شکست ہوئی۔ کرسٹینا پلسکووانے ٹیمیا بیکسنزکی کو 6-1،7-5سے زیر کیا ۔ککی برٹنز نے داریا گیوریلووا کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-3، 6-3سے زیر کیا ۔ ایلینا سیوتلانا نے کیرولینا پلسکووا کو 6-2،7-6سے ہرایا ۔
تازہ ترین