• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر،حیدرآباد میںتیز گرد آلو ہوائیں،میرپور ماتھیلو میں موسلا دھار بارش

حیدرآباد/سکھر/میرپور ماتھیلو (بیور ورپورٹ/نامہ نگار) سکھرو گردونواح کے علاقوںاور حیدر آباد میں تیز گرد آلود ہواؤں کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا، گرد آلود ہوائیں چلنے سے بجلی کا نظام معطل ہو گیاجبکہ میرپور ماتھیلو اور گرد و نواح میں شدید طوفان کے ساتھ تیز موسلا دھار بارش ہوئی جس کے نتیجے بجلی ، ٹیلیفون اور نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔میرپورماتھیلو میں تیز ہوائوں اور بارش کے باعث سائن بورڈ اور درختوں کو نقصان پہنچا، لوگ گھروں تک محدود ہوگئے جبکہ موٹرسائیکل پھسلنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تیزہواؤں اورمٹی کے طوفان کی وجہ سے حیدرآبادکے درجنوں علاقوں میں بجلی کاطویل بریک ڈاؤن‘ حیسکو کے 15سے زائد فیڈر ٹرپ ہوگئے ،حیدرآباد میںتیزہواؤں اورمٹی کے طوفان کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں درخت گرنے اورتاریں ٹوٹ گئے۔
تازہ ترین