• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں امن کا سہرا قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور عوام کے سر ہے،ڈی جی رینجرز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں امن وامان کی صورتحا ل بہتراورمعیشت مضبوط ہورہی ہے ، جس کا سہرا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ عوام بالخصوص تاجر برادری کو جاتا ہے۔یہ بات ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید نے جمعے کوفیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے دورے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی ، اس موقع پر انڈسٹری کے ممبران نے ڈی جی رینجرز سندھ سے ملاقات کی ، ڈی جی رینجرز نے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کے معاشی شہ رگ ہے اور تاجر برادری اس کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔
تازہ ترین