• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیروئن برآمدگی، جہازوں کی کلیئرنس کیلئےایس او پیز پر نظر ثانی کا فیصلہ

اسلام آباد(مہتاب حیدر) برطانیہ میں پی آئی اے کے جہاز سے ہیروئن قبضے میں لیے جانے کے بعد پاکستان نے ملک سے باہر جانے والی فلائٹ کو کلیئرنس دینے کےذمے دار محکموں اور متعلقہ ایجنسیوں کے لئے تمام اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پیز) پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو ناکام بنایا جاسکے۔ دی نیوز کو معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن صفدر مہتاب عباسی نے متعلقہ محکموں کے افسران کے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی ہے جس میں جہاز کی مزید پیشہ ورانہ انداز میں کلیئرنس کےلئے ایس او پیز پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ڈی جی ایوی ایشن اتھارٹی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ دی نیوز کوسرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس ، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس ، کسٹمز اتھارٹیز اور ایوی ایشن حکام سمیت تمام ایجنسیوں نے بغیر وقت ضائع کیے بنیادی ضرویات کو پورا کرنے کےلئے حکومت سے نئے اسٹاف کی بھرتیوں کے لئے اجازت طلب کی ہے۔ بہرحال، برطانوی حکام کی جانب سے تاحال پی آئی اے کےجہاز سے ممکنہ 14کلو ہیروئن ضبط کرنے کےبارے میں متعلقہ حکام کو سرکاری طور پر آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔
تازہ ترین