• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا خاتمہ کر کے عوام کو ریلیف دے ، اطہر قریشی

کراچی (پ ر) پاکستان قومی یکجہتی کونسل کے چیئرمین اطہر علی قریشی ،مرکزی سیکر ٹری جنرل عرفان اللہ قادری نے کہا ہےکہ رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے رحمتوں کا مہینہ ہے حکومت لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا خاتمہ کر کے عوام کو ریلیف دے ، پوری دنیا میں مذہبی ایام اور خصوصی تہواروں پر عوام کو ریلیف دیا جاتاہے۔ اطہر علی قریشی نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی حکومت کو عوام کو ریلیف دینے اور لوڈشیڈنگ سے نجات کے اقدامات پر توجہ دینی ہو گی ہر سال کی طرح صرف بیانات اور اعلانات کی بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔
تازہ ترین