• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر : پینے کے پانی کے بحران پر شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز

سکھر (بیورو رپورٹ) گنجان آبادی والے علاقوں میں پینے کے پانی کے بحران پر شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، پریشان حال شہری سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئے۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی سکھر کی جانب سے مائیکرو کالونی اور آس پاس کے رہائشی علاقوں میں پانی کی قلت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مرد و خواتین اور بچوں نے ہاتھوں میں بالٹیاں، کولر، ڈرم، مٹکے اٹھاکر پانی دو، پانی دو کے نعرے بلند کیے۔ مظاہرے میں شامل عیدن جاگیرانی، غلام علی، عنایت گڈانی ودیگر نے بتایا کہ ہمارے علاقوں میں گزشتہ 2ماہ سے پانی کی سپلائی معطل ہے، میونسپل و نساسک انتظامیہ سے متعدد بار شکایات کی گئیں مگر کوئی ازالہ نہیں کیا جارہا، اہلکار رقم لیکر برف کارخانوں کو پانی سپلائی کررہے ہیں، دریا کے کنارے آباد ہونے کے باوجود پانی کی قلت سمجھ سے بالا تر ہے۔ رمضان المبارک میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی سے علاقہ مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں، انہوں نے میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ سے اپیل کی کہ نوٹس لیکر پانی کی قلت ختم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں بصورت دیگر 2جون جمعہ کومیئر  اور ڈپٹی میئر کی رہائشگاہوں کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔
تازہ ترین