• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے میں15سال کے دوران بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی‘مجید اچکزئی

کوئٹہ (آن لائن )پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں 15 سال کے دوران بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تاریخ میں پہلی مر تبہ کرپشن کا سوراخ لگایا اور تمام محکموں میں آڈٹ کا سلسلہ جاری ہے محکمہ خزانہ سمیت دیگر محکموں میں چالیس سال سے آڈٹ نہیں ہوا اور اب ان کا آڈٹ بھی جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر اکبر کاکڑ اور نذر علی کاکڑ نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اگر کرپشن پر قابو پایا جا ئے تو صوبہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا مگر بدقسمتی سے کرپشن کیلئے ہر کوئی راستہ اپنا رہا ہے مگر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ہوتے ہوئے کسی کو بھی کرپشن کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہم نےبہت سے اقدامات اٹھائے مگر حکومت ہمارے ساتھ اس سلسلے میں تعاون نہیں کررہی محکمہ خزانہ کا 40 سال تک آڈٹ نہیں ہوا تھا اب آڈٹ شروع ہوا ہے بڑے پیمانے پر محکمہ خزانہ میں کرپشن ہوئی ہے کوئی بھی ملوث پایا گیا تو اس کو نہیں بخشا جائے گا۔
تازہ ترین