• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکیل یامین کانگا کو ایپنک کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک) کے انتخابات میں سیکرٹری جنرل کے عہدے پر کامیابی حاصل کرنے پر شکیل یامین کانگا اور ان کے ساتھیوں فواد محمود، قمر خان، رانا محمد یوسف، دارا ظفر کو ایپنک کا عہدیدار بننے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ صحافیوں اور اخباری کارکنوں کے مسائل ماضی کی طرح مستقبل میں بھی حل کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار حیدرآباد پریس اینڈ میڈیا آرگنائزیشن کے نمائندوں، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے نائب صدر اقبال حسین، پرویز شیخ، عقیل احمد، ظہیرالدین مگسی، خلیل اللہ میمن، غلام محمد خان، عظمت اللہ خان نے حیدرآباد اور کراچی ریلوے اسٹیشن پر نومنتخب عہدیداروں کا شاندار استقبال کرتے ہوئے کیا۔پرویز احمد شیخ، ظہیرالدین مگسی اور عقیل احمد نے اپینک کے نومنتخب عہدیداروں کو اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کئے جبکہ کراچی ریلوے اسٹیشن پر غلام محمد خان اور عظمت اللہ اور دیگر نے پھولوں کے ہار اور اجرک کے تحائف پیش کئے۔
تازہ ترین