• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میںدہشت گردی کے خلاف تمام مذاہب کو مل کر کام کرنا ہوگا، چوہدری یٰسین

مانچسٹر(علامہ عظیم جی) آزاد جموں کشمیر کے اپوزیشن لیڈر چوہدری یٰسین ایم ایل اے نے کہا ہے کہ دہشت گردی قابل مذمت ونفرت ہے برطانیہ میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگ بالخصوص پاکستانیوں اور مسلمانوں کو دہشت گردی ، تشدد پسندی کے خاتمہ کے لئے بھرپور عملی کردار ادا کرناچا ہئے سانحہ مانچسٹر نہایت قابل نفرت ہے ہم تمام پاکستانی کمشیر اور تمام مسلمان مرنے والوں کے خاندان ، اہلیان مانچسٹر و برطانیہ کے ساتھ اس غم میں برابر کے شیک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے سب سے زیادہ زخم خوردہ پاکستانی اور کشمیری عوام ہیں پاکستان میں تشدد پسند گمراہ طبقہ دہشت گردی کررہا ہے جب کہ بھارت نہتے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ریاستی بدترین دہشت گردی کررہا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سانحہ مانچسٹر میں مرنے والوں کی یاد گار پر پھول رکھنے اور انہیں خراج عیقدت ییش کرنے کے بعد پاکستانی وکشمیریوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر معروف کشمیری رہنما امجد حسین مغل، جموں کشمیر حق خود اراردیت کے وائس چیئرمین پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنما آزاد وجموں کشمیر وزیراعظم کے سابق مشیر خواجہ کلیم الرحمن بھی موجود تھے۔ چوہدری یٰسین نے تمام پاکستانیوں اور کشمیریوں  کو تلقین کی کہ وہ برطانیہ میں رہنے والی انگریز کمیونٹی کے ساتھ مل کر انہیں یقین دلائیں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف ہیں، انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن کے لئے عالمی قوتوں کو بھی کردار ادا کرنا چاہئے۔جموں کشمیر حق خود ارادیت یورپ سینئر وائس چیئرمین کشمیری رہنما امجد حسین مگل نے سانحہ مانچسٹر کو برطانوی تاریخ کا بدترین واقعہ قرار دیتے ہوئے مذمت کی اور دکھ میں پاکستانی اور مسلم کمیونٹی کی طرف سے متاثرین سانحہ کی بروقت مدد کرنے پر پاکستانی ٹیکسی ڈرائیوروں اور رضا کاروں کے جذبے کو سراہا۔ پیپلزپارٹی برطانیہ کے سینئر مرکزی رہنما سابق مشیر آزاد کشمیر حکومت خواجہ کلیم الرحمن نے سانحہ مانچسٹر پر گہرے دکھ کااظہار کیا۔ انہوں نے پیپلزپارٹی برطانیہ کی طرف سے سانحہ مانچسٹر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کی یاد گار پر پھول چڑھائے اور گہرے غم دکھ کااظہار کیا، اس موقع پر سابق لارڈ میئر مانچسٹر نعیم الحسن نے کہا کہ سانحہ مانچسٹر کے خاندانوں کے دکھ میں جہاں تمام کمیونٹیز غمزدہ ہیں وہاں پاکسانی کشمیر اور مسلم کمیونٹی کو بھی دکھ سے گزرنا پڑرہا ہے۔ اس موقع پر چوہدری پرویز ، چوہدری سیٹی، استاد محمد صفدر، چوہدری اعجاز مہلی کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔
تازہ ترین