• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجت قرضوں پر مبنی وزیر خزانہ نے نام نہاد ترقی کا ڈھنڈورا پیٹا، لطیف اکبر

میرپور (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی آز ادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے وفاقی حکومت کے بجٹ 2017-18 کو قرضوں پر مبنی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی ساری توجہ قرضے لینے اور دینے پر رہی ایک طرف قوم کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا مقروض بنا دیا گیا جبکہ دوسری طرف عوام کو ملکی بینکوں کا بھی مقروض بنانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے وزیر خزانہ نے نام نہاد ترقی کا ڈھنڈورا پیٹاہے اعدادوشمار کے ہیر پھیر سے ترقی نہیں صرف عوام کو لالی پاپ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور سے لے کر سرکاری ملازمین کی اجرتوں میں اضافہ جتنا پیپلز پارٹی کے دور میں ملا مسلم لیگ ن 50 سالوں میں بھی اتنا ریلیف نہیں دے گی حکومت کسانوں کے مسائل حل نہیں کر سکی جو ہماری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہ سرمایہ داروں اور کاروباری لوگوں کی حکومت نے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھا نے کی بجائے پہلے سے ٹیکس دینے والوں اور غریبوں پر ہی بوجھ ڈالا ہے اور براہ راست ٹیکس وصولی کی بجائے اشیاء ضروریہ پر ٹیکس لگا کر غریب آدمی پر بوجھ ڈالا ہے۔ ملٹی میڈیا پروجیکٹر، موبائل کالز، سمارٹ فونز اور گاڑیوں پر ٹیکسوں میں کمی نے ثابت کر دیا ہے اشرافیہ کی حکومت بجٹ بناتے وقت امیروں کی سہولت کو مدِ نظر رکھا گیا ہے۔
تازہ ترین