• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا‘ ریلوے کالونی میں واٹر پائپ لائن بچھانے کے منصوبہ کا افتتاح

سرگودھا(نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے ریلوے کالونی میں واٹر سپلائی لائن بچھانے کے منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ عوام نے ہمیں بھاری مینڈیٹ دیا ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم عوام کے مسائل حل کریں۔ پی پی 34 کے عوام نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہےاور ان کی خدمت کر کے مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے۔ اس وقت بھی حلقہ میں درجنوں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن کی تکمیل سے عوام کے بہت سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔ انہوں نےکہاکہ عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری ‘علاقائی تعمیر و ترقی اور عوام کی خدمت میرا مشن ہے۔مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگ (ن)کی قیادت اور عوام میرا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں اور میری خواہش اور کوشش ہے کہ میں پی پی 34 کو ایک مثالی حلقہ بنا دوں۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ریلوے کالونی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھااور اس منصوبے کی تکمیل سے عوام کا یہ مسئلہ حل ہو جائیگا۔شہر بھر میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ بہت جلد حل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر کونسلر جاوید عزیز، ملک ظفر، حاجی مبشر، سیف الرحمن ملک‘ شہزاد خان پٹھان ودیگر افرادبھی موجود تھے۔
تازہ ترین