• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسین نواز کی تیسری پیشی، ہفتے کو پھر طلب، حسن آج پیش ہونگے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ/ایجنسیاں)وزیراعظم محمدنواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے روبرو جمعرات کو تیسری بار پیش ہوئے، تاہم انہیں ہفتے کو پھر طلب کیا گیا ہے جبکہ حسن نواز آج (جمعہ) پیش ہونگے، ذرائع کے مطابق حسین نواز نے اثاثوں کی دستاویزات سمیت تمام شواہد جمع کرا دئیے ہیں۔ انہوں نے اپنے کاروبار کی تفصیل اور ٹیکس ریٹرنز بھی جے آئی ٹی کو جمع کرا دیئے ہیں۔ حسین نواز جمعرات کو بھی چھ گھنٹے تک پاناما پیپر کی تفتیش کے سلسلے میں جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے۔ وزیراعظم کے صاحبزادے صبح 9بجکر 57 منٹ پر جوڈیشل اکیڈمی پہنچے جہاں مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ این این آئی کے مطابق پانا ما لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز کو (آج)جمعہ کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز جمعہ کو پاناما جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے ذر ائع کے مطابق حسن نواز جمعے کے روز جے آَئی ٹی کو اپنا بیان قلم بند کرائیں گے ٗجے آئی ٹی میں پیشی کیلئے حسن نواز برطانیہ سے پاکستان آئے ہیں۔
تازہ ترین