• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناٹنگھم میں3ماہ کے بچے کی ختنہ کرنے کے الزام میں3افراد گرفتار

لندن( نیوز ڈیسک) ناٹنگھم میں پولیس نے3ماہ کے بچے کی ختنہ کرنے کے الزا م میں ڈاکٹر سمیت3 افراد کو گرفتار کرلیاہے، پولیس کے مطابق ایک 61سالہ شخص کو جو ڈاکٹر معلوم ہوتاہے جان بوجھ کرجسمانی نقصان پہنچانے کے ارادے کے الزام میں گرفتار کیاگیاہے بچے کی ماں نے جولائی 2013میں درخواست دی تھی کہ سسرال والے میری مرضی کے بغیر بچے کی ختنہ کررہے ہیں ،پولیس نے ایک 44سال مرد اورایک47سالہ خاتون کوبھی گرفتار کیا ہے ناٹنگھم شائر پولیس کاکہناہے کہ ان لوگوں کوشدید جسمانی نقصان پہنچانے کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کیاگیاہے۔تما م گرفتار شدگان کو ضمانت پر رہا کردیاگیاہےا ور تفتیش جاری ہے۔ ڈاکٹر نے بی بی سی کے استفسار پر بتایا کہ چونکہ اس معاملے کی تفتیش جاری ہے اس لئے اس بارے میں کوئی تبصرہ کرنا نامناسب ہوگا۔

تازہ ترین