• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کے افسروں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب

لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے افسروں کے اثاثوں کی سالانہ تفصیلات طلب کرلی گئیں ۔جمعہ کو اثاثوں کی سالانہ تفصیلات فراہم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی منظوری سے جاری کیا گیا ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ افسران اپنے اور خاندان کے نام اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں ، تفصیلات میں منقولہ و غیرمنقولہ جائیداد کی وضاحت کی جائے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے افسروں کو 31 جولائی تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

تازہ ترین