• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمشید دستی کی پانچویں مقدمےمیں بھی ضمانت ،رہائی کاحکم

ڈیرہ غازی خان ( نمائندہ جنگ )رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی پانچویں مقدمے میں بھی ضمانت منظور ہوگئی  ، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پانی چوری کے مقدمے میں ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کراتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کر دیئے ، جمشید دستی کی والدہ نے کہا کہ اللہ کا شکر،عید کے بعد بیٹے کی شادی کراؤنگی،تفصیلات کے مطابق جمشید دستی کیخلاف پانی چوری کے الزام میں درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی ،خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے جمشید دستی کی ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا ئی کے احکامات جاری کر دیئے ،جمشید دستی کی طرف سے پانی چوری مقدمہ کی پیروی ممبر پنجاب بار کونسل سردار عارف خان گورمانی نے کی،  عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ ضمانت منظور ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں پھنسایا گیا تھا تاہم عدالتوں نے انصاف کیا اور اس کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کرلی وہ اب عید کے بعد اپنے بیٹے کی شادی کروائیں گی ، سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر جمشید دستی کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ، کارکنوں نے ضمانت منظور ہونے پر بھنگڑے ڈالے اور دیوانہ وار رقص کر کے خوشی کا اظہار کیا ۔

تازہ ترین