• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد، وزیراعظم کاانرجی سیور پروگرام کرپشن کی نذر، سیپکو نے سیور غائب کردیئے

جیکب آباد( نامہ نگار) جیکب آباد میں وزیر اعظم کا انرجی سیور پروگرام کرپشن کی نذر ، سیپکو نے سیور صارفین کو دینے کے بجائے غائب کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کا توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ملک میں انرجی سیور پروگرام شروع کیا ہے جو جیکب آباد میں ناکام ہوگیا ہے۔ سیپکو کی جانب سے صارفین کو دئیے گئے بلوں میں انرجی سیور والی رسید کاٹی گئی ہے بل ادھورہ ملنے پر صارفین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور احتجاج کرتے ہوئے نصیر احمد، عامر علی، محرم شاہ ، آصف علی اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ واپڈاعملے کی کرپشن کی وجہ سے ملک میں توانائی کا بحران ہے اگر واپڈا میں کرپشن ختم کردی جائے تو لوڈشیڈنگ بھی ختم ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی جانب توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے انرجی سیور پروگرام کے تحت فی بل پر صارف کو دو سیور دئیے جانے تھے جونہیں دئیے گئے اور غائب کردئیے گئے ہیں۔ کرپشن کو چھپانے کے لیے صارفین کو دئیے جانے والے بل پر انروجی سیور دینے والی رسید جو بل کے اوپر والے حصہ میں تھی کو کاٹ کر صارفین کو ادھورہ بل دیا گیا ہے، اس سے قبل بھی وزیر اعظم کی انرجی سیور پروگرام کے تحت صارفین کے ساتھ ایسا فراڈ کیا گیا۔ سیپکو عملے کی جانب سے سیور غائب کرنا اور صارف کو نہ دینا اربوں روپے کی کرپشن ہے جس کا چیئرمین واپڈا اور چیف سیپکو نوٹس لیں اور کرپشن میں ملوث سیپکو عملے کے خلاف کارروائی کرکے صارف کے ساتھ کئے جانے والے فراڈ کا ازالہ کیا جائے۔

تازہ ترین