• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سامارو:پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون

سامارو( نامہ نگار)سامارو پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے زمیندار قیوم بھرگڑی کی گوٹھ میں شراب بنانے کی بھٹی پر چھاپہ مارکر 157لیٹرکچی شراب اور شراب بنانے کا سامان برآمد کرکے شراب بنانے کے الزام میں جئے رام ولد رائمل کولہی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک اور کارروائی میں گوٹھ امام بخش دھونکائی میں شراب کی بھٹی پر چھاپہ مارکر 157لیٹرکچی شراب اور شراب بنانے کا سامان برآمدکرکے شراب بنانے کے الزام میں سورتوولد رتنو کولہی کو گرفتار کرکے دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت علیٰحدہ علیٰحدہ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

تازہ ترین