• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرو فیروز : بھتہ نہ دینے پر کاشتکاروں کی زمین پر قبضہ

نوشہروفیروز(نامہ نگار)  نوشہروفیروز کے علاقے مورو کے نواحی گائوں خوشی محمد آرائیں میں بھتہ نہ دینے پر مسلح افراد نے کاشتکار کی 40 ایکڑ زمین پر قبضہ کرلیا ہے جس کے خلاف متاثرین علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گيا۔ اس موقع پر کاشتکاروں غلام سرور، محمد رمضان، غلام محمد آرائیں اور دیگر نے کہا کہ ہم نصف صدی سے یہاں پر آباد ہیں اور زرعی اراضی کے تمام کاغذات بھی ہمارے پاس موجود ہیں مگر زرداری برادری کے بااثر لوگوں نے طاقت کے زور پر 60 لاکھ روپے بھتہ مانگا، جوکہ نہ دینے پر دیھ دل چند میں ہماری 40 ایکڑ اراضی پر قبضہ کرلیا ہے اور زمین پر تیار گنے کے فصل پر ٹریکٹر چلا کر انھیں تباہ کیا گیا جب کہ ہم پر حملہ کرکے شدید فائرنگ کی جس سےہم  معجزانہ طور بچ گئے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے تحریری طور پر ایس ایس پی نوشہروفیروز اور دیگر حکام کو آگاہ کیا لیکن  تاحال بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی جس کے باعث ہماری زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین