• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیدیوں کے لئے عیدالفطر کے موقع پر سزاؤں میں معافی کااعلان ہفتہ کی رات تک نہیں کیاگیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)صدرمملکت اورحکومت سندھ کی جانب سے ملک بھر کی جیلوں کے قیدیوں کے لئے عیدالفطر کے موقع پر سزاؤں میں معافی کااعلان ہفتہ کی رات تک نہیں کیاگیاتھا ۔سینٹرل جیل حیدرآباد کی انتظامیہ نے جنگ کے رابطہ پر بتایا کہ ابھی تک سزاؤں میں معافی کے وفاقی اور سندھ حکومت کی جانب سے کوئی احکامات نہیں ملے ہیں تاہم مختلف عدالتوں سے ضمانتوں اورسزائیں ختم ہونے پر ہفتہ کو سینٹرل جیل سے 70سے زائد قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی ہے ۔جیل انتظامیہ کاکہناتھا کہ اگر صدرمملکت اورحکومت سندھ کی جانب سے سزاؤں میں معافی کے احکامات ملے تو اتوار کو خصوصی طورپر انتظامات کرکے معافی سے فائدہ پانے والے قیدیوں کی رہائی عمل میں آسکتی ہے ۔ڈی آئی جی جیل آفس حیدرآباد نے بھی سزاؤں کی معافی کے حوالے سے کوئی احکامات موصول نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

تازہ ترین