• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن 2018کے عام انتخابات میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کریگا

اسلام آباد(حنیف خالد)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کابھرپوراستعمال کرنے کافیصلہ کیاہے اسکی آزمائش سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس۔114میں ضمنی الیکشن ہوگاجو9جولائی2017کوہونے والا ہے ان تمام جدید ٹیکنالوجیز کوالیکشن کمیشن آف پاکستان2018کے عام انتخابات سےپہلے ہرلحاظ سے ٹسٹ کرے گا تفصیلات کے مطابق پی ایس114کے292,875رجسٹرڈ ووٹرز اپنے ووٹنگ معلومات8300ایس ایم ایس سروس سے حاصل کرسکیں گے۔ پھرحلقہ کے تمام92پولنگ اسٹیشن کو گوگل نقشہ پردیکھ سکیں گے۔ اسی طرح ریٹرننگ آفیسر کے آفس کو رزلٹ مینجمنٹ سسٹم(RMS)سے منسلک کردیاگیاہے۔ جس میں فارم 14کو Enterکیاجائے گا اور RMSفارم16اور17خود کار سسٹم سے پرنٹ کردے گا۔ مزید یہ کہ تمام92پولنگ سٹیشنوں کے پریذائیڈنگ افسر اپنے موبائیل فون کی مدد سے فارم14کارزلٹ پولنگ اسٹیشنز سے براہ راست الیکشن کمیشن ارسال کردیں گے۔یہ بات اہم ہے کہ ان تمام چار مختلف ٹیکنالوجیز کا بھرپور استعمال ملکی تاریخ میںپہلی بار کسی ضمنی انتخاب میں ہورہاہے۔یہاںیہ بات بھی قابل غورہے کہ الیکشن کمیشن پی ایس114کراچی میں سوبائیومیٹرک مشینوں کا تجربہ کرنے کو پوری طرح تیارتھااور تمام انتظامات مکمل کرلئے تھے مگرنادرانے ڈیٹانہ فراہم کرکے جس کاانہوں نے کئی انتخابی اصلاحتی کمیٹی کی میٹنگ میں وعدہ بھی کیاتھاپائلٹ پروجیکٹ شروع نہیں ہوسکا۔ جس کی وجہ سے بہت مایوسی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ایس ایم ایس/آرایم ایس/جی آئی ایس اورآرٹی ایس ٹیکنالوجیز کے بھرپوراستعمال کی رپورٹ چیف الیکشن کمشنراورالیکشن کمیشن کوارسال کی جائیں گی تاکہ عام انتخابات کی تیاری میں اس کے استعمال کویقینی بنایاجاسکے۔

تازہ ترین