• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع بھرمیں 973عیداجتماعات ہونگے ، سکیورٹی پلان جاری

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)سی پی او افضال احمد کوثر کی ہدایت پر عید الفطر کاسکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے ۔ترجمان ضلعی پولیس انسپکٹر عامر وحید کےمابق عید کے بڑے اجتماع973مقامات پر منعقد ہو نگے جن میں742مساجد اور 231کھلے مقامات شامل ہیں ۔اہلسنت کی601،دیوبند کی 138،اہلحدیث کی134،اہل تشیع کی70اور دیگر 30عبادت گاہوں پر پولیس اور قومی رضاکاروں کے 5000جوان اپنی خدمات سرانجام دیں گے ،جن کی چیکنگ کیلئے 05ایس پیز ،13ڈی ایس پیز ،15انسپکٹر ،65سب انسپکٹرتعینات کیے گئے ہیں ۔شہر بھر میں مختلف مقامات پر112خصوصی ناکہ بندی پوائنٹ انٹر چینچ کمال پور،ساہیانوالہ اور ڈپٹی والاپر آئی ڈی پیز اور مشکوک افراد کی چیکنگ ، 04گھڑ سواد ستہ کی اندرون شہر گشت،25مقامات پر سپیشل پٹرولنگ ٹیمز اور ایلیٹ کی 12ٹیمز شاہراہوں کو کور کریں گی ،12قبرستان ،20پارکس میں پولیس افسران ڈیوٹی سر انجام دیں گے ، پولیس کے تازہ دم دستے اپنے اپنے ہیڈ کواٹر پر سیکیورٹی پلان کے مطابق 3شفٹوں میں پٹرولنگ کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں گے۔ اسلحہ کی نمائش،وال چاکنگ ،بغیر سلنسراور شور پیدا کرنے والی گاڑیوں،ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والے کے خلاف اسپیشل 51موٹر سائیکل اسکواڈ متحرک رہیں گے۔
تازہ ترین