• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات ،گھریلو جھگڑے پرتشددکرکے بیوی کو قتل کر دیا

گجرات (نمائندہ جنگ) کوٹلہ ارب علی خان میں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو تشدد کر کے قتل کر دیا، تھانہ ککرالی کے گاؤں کا لس میں گھریلو جھگڑے پر خرم شہزاد نے اپنی بیوی سعدیہ کو تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا اسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، پولیس نے نعش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھاریاں سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مقتولہ کے بھائی عامر شہزاد سکنہ ساکہ کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ رج کر لیا۔
تازہ ترین