• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہ نہ ملنےپر لیڈی ہیلتھ سپروائزرزکااحتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت کی بیشتر لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کو تنخواہ نہیں مل سکی جس پر انہوں نے احتجاج کیا ہے ،بتایا جاتا ہے کہ ملتان سمیت پنجاب کے اکثر اضلاع میں بنکوں کو محکمہ صحت کی جانب سے تنخواہوں کے بل بروقت نہیں بھجوائے گئے جس کی وجہ سے بنکوں نے لیڈی ہیلتھ سپروائزر کو تنخواہوں کی ادائیگی سے انکار کردیا جس پر لیڈی ہیلتھ سپروائزرز محکمہ صحت دفاتر اور متعلقہ بنکوں کے چکر لگاتی رہیں مگر ادائیگی نہیں ہوسکی ، صحت حکام کا کہنا ہے کہ بل بروقت بھجوادیئے گئے تھے۔
تازہ ترین