• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس افسروں اور جوانوں میں عیدکے بعدنئی یونیفارم تقسیم کی جائیگی

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس کے افسروں اورجوانوں میں عیدالفطرکے بعدنئی یونیفارم تقسیم کی جائے گی ،ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس کیلئے نئی وردیاں متعلقہ فیکٹری سے تیارہوکر راولپنڈی پہنچ چکی ہیں سٹی پولیس آفیسراسراراحمدخان عباسی نے جنگ کے استفسارپربتایاکہ عیدکی تعطیلات کے بعد یہ وردیاں افسروں اورجوانوں میں تقسیم کردی جائیں گی ، پنجاب پولیس کی یونیفارم رواں سال تبدیل کی گئی تھی اورکالی شرٹ اورخاکی پتلون کی جگہ زیتونی سبزیونیفارم متعارف کرائی گئی ہے۔لاہورمیں گذشتہ دوماہ سے نئی یونیفارم استعمال ہورہی ہے جسے بتدریج باقی اضلاع میں بھی لاگوکیاجارہاہے ۔ ذرائع کاکہنا ہے پولیس افسران کی یونیفارمزکے لئے دوماہ قبل ان کے ناپ لے کرلاہوربھجوائے گئے تھے جب کہ دیگرملازمین کے لئے 9مختلف سائزکی وردیاں تیارکرائی گئی ہیں ۔ ملازمین کے لئے انٹرنیشنل معیارکے تحت خصوصی کیپ بھی تیارکرائی گئی ہے ، اس حوالے سے پولیس رولزکے مطابق انسپکٹرسے لے کرآئی جی پولیس تک یونیفارم کے لئے فی کس 2ہزارروپے ان کی تنخواہ سے منہاکئے گئے ہیں جب کہ سب انسپکٹرسے کانسٹیبل تک کے ملازمین کوقبل ازیں کپڑادیاجاتاتھے جس کے لئے وہ لائن مین موجودسرکاری ٹیلرماسٹروں سے وردی سلواتے تھے جنہیں اب ریڈی میڈوردیاں فراہم کی جائیں گی۔
تازہ ترین