• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) یوم آزادی دراصل یوم عطا ہے، یہ بات معروف دانشور اور ماہر تعلیم پروفیسر انوارا حمد زئی نے ایوان تعلیم کے تحت لیاقت کالج برائے مینجمنٹ اینڈ سائنسز میں ہونے والے جشن آزادی کی تقریب میں صدارتی تقریر کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ستائیس رمضان المبارک اور جمعہ ہی کا دن ملنے والی آزادی کے 72سال گزرنے کے بعد ہمیں پھر یاد دلارہا ہے کہ دراصل یہ خداوند عالم کی جانب سے ملنے والی عطا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس خطے میں بسنے والی نسلوں کے لئے ایک امتحان بھی ہے کہ وہ جائزہ لیں کہ انہوں نے اس عطا کی قدر کی یا ناقدری کی۔ انہوں نے بتایا کہ جس خطے پر پانچ سو سال تک مسلمانوں کی حکومت رہی ہو اور بادشاہوں نے اپنی حکومت بچانے کے لئے سازشیں کی ہوں لیکن اسلام کی ترویج کے لئے کچھ نہ کیا ہو اس قوم کو ایک بار پھر یہ موقع دیا گیا ہے قرآن نازل ہونے والے دن وہ اس عطا کو حاصل کر کے اسلام کی خدمت انجام دیں۔

تازہ ترین