• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر برن یونٹ انتظامیہ ’’پروٹوکول ‘‘ میں پڑگئی،زخمیوں کے لواحقین پریشان

ملتان (نمائندہ جنگ) سانحہ احمد پورشرقیہ کے شدید زخمیوں کی برن یونٹ آمد کے بعد انتظامیہ  "پروٹوکول "کے چکر میں پڑگئی، زخمیوں کی دیکھ بھال کا کام بری طرح سے متاثر اور لواحقین کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑاہے ، گزشتہ روزسانحہ احمد پور شرقیہ کے بعد شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ منتقل کیا گیا تو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، تحریک انصاف کے مرکزی شاہ محمود قریشی، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ، میئر ملتان نویدآرائیں ، ڈپٹی کمشنر ملتان ، کمشنر ملتان ، آرپی او، سی پی او ، سابق سید حامد سعیدکاظمی سمیت متعدداراکین اسمبلی انتظامیہ نے تمام تر توجہ مریضوں کے علاج کی بجائے پرٹوکول پر مرکوز کردی اور برن یونٹ کی مکمل سکیورٹی ، سراغ رساں کتوں کی مددسےچیکنگ آنے جانے والوں کی مکمل تلاشی سمیت ودیگر اقدامات عمل میں لائے گئے ، اس پر وٹوکول سے جہاں برن یونٹ آنا والے زخمیوں پر توجہ کم ہوگئی ، وہاں ان زخمیوں کے درجنوں لواحقین کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑااور ان کوبرن یونٹ کی حدود سے بھی باہر نکال دیا گیا، جہاں وہ گھنٹوں انتظار کی کوفت برداشت کرتے رہے اور اپنے اپنے زخمیوں کی حالت بارے پوچھتے رہے ۔ 

تازہ ترین