• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل ٹینکر حادثہ ،آرمی نے بھی امدادی کاررروائیوں میں حصہ لیا

ملتان، راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں)سانحہ بہاولپورکے 51شدیدزخمیوں کو آرمی ہیلی کاپٹرکے ذریعے بہاولپورسے ملتان منتقل کردیاگیاہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید زخمیوں کو برن سنٹرز منتقل کرنے کیلئے پاکستانی فوج نے چار ہیلی کاپٹر فراہم کر دئیے ہیں جبکہ اسپتالوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے، امدای کارروائیوں میں پاک فوج کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔ پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ریسکیو، ریلیف سروس میں سول انتظامیہ کی مددکیلئے ہدایات جاری کردیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کی اسپتالوں میں منتقلی کے لئے آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرزروانہ کردیئے گئے ہیں جبکہ اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا۔جبکہ حادثے کی جگہ کو کلیئر کرکے ٹریفک بحال کردی گئی۔ 

تازہ ترین