• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرلر ڈرامہ ’دی فورنر‘کا پہلا ٹریلر جاری

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ایکشن ہیرو جیکی چین کے مداح تیار ہو جائیں کیونکہ نئی ایکشن فلم’دی فورنر‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ہدایتکارمارٹن کیمبل کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ریسٹورنٹ کے مالک کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی بیٹی بم دھماکے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہے ۔ بیٹی کی موت کا غم اس شخص کی زندگی بدل دیتا ہے جو بدلہ لینے کی ٹھان لیتا ہے اورجرائم پیشہ افراد سے ٹکرا جاتا ہے۔معروف ناول پر مبنی اس فلم کی کاسٹ میں مرکزی کردار نامور ایکشن ہیرو جیکی چین نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پیئرس بروسنن، لیو ٹاؤ، کیٹی لیونگ اورچارلی مرفی شامل ہیں۔35ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی اس ایکشن تھرلر ڈرامہ فلم کو 13اکتوبر کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین