• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھوپ سےسانولی جلد صحت مندی کی علامت نہیں ہے،این ایچ ایس

لندن( نیوز ڈیسک) این ایچ ایس کے ماہرین اور محکمہ موسمیات نے والدین کو متنبہ کیاہے کہ دھوپ سے جلد کاسانولا ہوجانا صحت مندی کی علامت نہیں بلکہ زیادہ دیر دھوپ تاپنے یا دھوپ میں رہنے کے سبب جلد کاسانولا ہوجانا جلد کو پہنچنے والے نقصان کی علامت ہوتی ہےماہرین نے یہ انتباہ برطانیہ میں گرمی کی چند روزہ لہر کے بعد والدین کیلئے جاری کیا ہے ایک سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک تہائی یعنی کم وبیش33فیصد والدین دھوپ کی وجہ سے جلد کے برائون یا بھورا ہوجانے کو اپنے بچوں کیلئے اچھا تصور کرتے ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں بلکہ اس کے برعکس ہوتا ہے۔ سروے کے دوران بعض والدین نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کو دھوپ میں لیٹنے کی تلقین کرتے ہیں یا پھر اس عمل میں ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔21فیصد سے زیادہ والدین نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو دھوپ کے اثرات سے بچانے کیلئے سن سکرین صرف اس وقت استعمال کرتے ہیں جب ان کے بچوں کی جلد سرخ ہوجائے یا ان پر جلنے کے اثرات ظاہرہونے لگیں۔

تازہ ترین