• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ رمضان میں یتیم طالب علموں کو وظیفے دیئے، محمود ندیم

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) کوٹلی ایجوکیشن ویلفیئر ٹرسٹ کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹر ڈاکٹر محمود ندیم وٹفورڈ میں ہوا۔ اجلاس میں گورننگ باڈی کے ممبران راجہ آزاد کیانی، حیدرزمان قادری، ایل اے خان، چوہدری محمد اکبر، سردار سجاد حیدر، حسن عارف، پروفیسر صادق حسین، خادم حسین تہامی، پروفیسر محمد اشرف، شاہین پرویز، جاوید احمد قادری اور منور حسین نے تنظیمی معاملات اور کوٹلی ایجوکیشن ٹرسٹ کے قیام سے لے کر اس وقت تک ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور غریب و نادار بچوں میں کتابوں کی تقسیم اور ان کی مالی معاونت جیسے اہم معاملات کو دوران اجلاس زیر بحث لایا گیا۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے بتایا کہ دوران ماہ رمضان تین یتیم طالبعلموں کو مکمل وظیفہ جاری کردیا گیا ہے۔ لندن میں مقیم ایک خداترس نوجوان اپنے مرحوم والد کے ایصال ثواب اور ان سے بے پناہ پیار اور اپنے خاندان کے لئے ان کی انتھک محنت اور خدمات کے اعتراف میں تعاون شروع کیا ہے۔ کوٹلی ایجوکیشن ویلفیئر ٹرسٹ اس سے قبل سیکڑوں کتابیں، داخلہ فیس او رلباس مہیا کر چکا ہے۔ کوٹلی ایجوکیشن ویلفیئر ٹرسٹ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھ کر یتیم، غریب نادار طلباء کی مدد میں ٹرسٹ کے ساتھ تعاون کریں۔

تازہ ترین