• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مصروف ہے، سسی پلیجو

گھارو (نامہ نگار) پیپلزپارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت  عوامی مسائل حل کرنے میں مصروف ہے، کراچی تا ٹھٹھہ ڈبل کیرج روڈ کی تعمیر ضلع کے عوام کے لیے تحفہ ہے، جس کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا اور اسکا  افتتاح پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اگست میں کریں گے جس سے ضلع کے عوام کو سفرکی بہتر سہولت حاصل ہو جائے گی۔ یہ بات انھوں نے گھارو میں انکے والد چیئرمین ضلع کونسل ٹھٹھہ غلام قادر پلیجو کی جانب سے منعقدہ عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں حلقہ   پی ایس 85 کےپارٹی ورکروں بلدیاتی ممبرز ڈاکٹرز  صحافیوں اور معززین  کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے  کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال  بچھا دیا گیا ہے جس کے ثمرات جلد سندھ کے عوام کو ملنا شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے  کسی   کے جانے سے  پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ چھوڑ کر جانے والا اپنی شناخت کھو دیتا ہے  اور  آئندہ انتخابات  میں بھی پارٹی سندھ بھر سے کلین سوئپ کرے گی۔ تقریب سے چیئرمین ضلع کونسل ٹھٹھہ غلام قادر پلیجو اور دیگر نے خطاب کیا ۔

تازہ ترین