• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چڑا چڑا پن اور سستی کی وجہ نیند کی کمی ہے، عبدالحمید ابدانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیند کی کمی چڑا چڑا پن اور سستی کی وجہ بن رہی ہے اور اس پر بازاروں سے دستیاب روغنی کھانے کم وزن رکھنے والوں کو ڈپریشن اور بھوک کی کمی کا باعث بنارہے ہیں بجلی کی بے جا لوڈشیڈنگ ، پانی کی عدم دستیابی سمیت دیگر عوامل لوگوں کیلئے تکلیف کا باعث ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم عبد المجید ابدانی نے کراچی نفسیاتی اسپتال کی مرکزی برانچ میں منعقدہ عید ملن پارٹی ایک شام مریضوں کے نام سے اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے قیمتی لمحات میں سے وقت نکال کر اسپتالوں میں داخل مریضوں کی دلجوئی اور عیادت کو اپنا شعاربنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے حوالے سے حکومت کو اپنی توجہ اسپتالوں کی حالت زار کو بہتر بنانے میں صرف کرنی چاہئے جو کہ باعث تشویش ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر لبنیٰ صدیقی، محمد اکبر اور محمد طلحہ جلیل نے اپنے خطاب میں کہا ڈاکٹر امراض کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں لیکن مریضوں کے لواحقین کو بھی چاہئے کہ وہ اپنا رویہ مریضوں کے ساتھ اچھا رکھیں صرف دوا ہی نہیں بلکہ یہ ہم سب کی طرف دیکھ رہے ہیںاور ایک اچھا رویہ فیملی ممبرز کا بہتر برتاؤبے حد معاون اور مددگار ثابت ہوتا ہے، تقریب میں مریضوں کے ساتھ کیک کاٹ کر خاطر تواضع کے علاوہ تحفے تحائف بھی پیش کئے گئے۔

تازہ ترین