• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض عناصر عبدالمجید اچکزئی کیس کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں‘پشتونخوا میپ

کوئٹہ(پ ر)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260 کوئٹہ چاغی سے پشتونخوا میپ کے نامزد امیدوار جمال خان ترہ کئی نے کہا ہے کہ پشتونخوا میپ جمہوریت کی علمبردار جماعت ہے جو کہ تعصب اور نفرت کی سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے لیکن بعض سیاسی شعبدہ باز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کے معاملے کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں اور کرپٹ عناصر کو بچانا چاہتے ہیں لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ یہ کرپٹ عناصر اب بچ نہیں پائینگے صمد خان اچکزئی‘ محمود خان اچکزئی اور عبدالمجید اچکزئی کے خاندان کی ایک تاریخ ہے جسے انگریز نہیں جھکا سکے تو یہ سیاسی نابلد اور کرپٹ عناصر کیا جھکائیں گے انہوں نے کہا کہ ٹریفک سارجنٹ کے ساتھ پیش آنے والا ایک اتفاقی حادثہ تھا اور رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی نے اپنے آپ کو خود قانون کے سامنے پیش کرکے واقعے کی ذمہ داری قبول کی مجید خان اچکزئی نے موجودہ اسمبلی میں موجود بعض وزراء اور اراکین کیخلاف پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے جس طرح سے کرپشن کے کیسز اٹھائے ہیں اس سے ان کی رات کی نیندیں حرام ہوگئی تھیں انہوں نے کہا کہ مجید اچکزئی اور ان کے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جسے بلوچستان کے عوام خصوصاً پشتون قوم کبھی قبول نہیں کریگی ایسے منفی پروپیگنڈے سے ہمارے مشران کے خاندان اور پارٹی کو خدمت سے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔
تازہ ترین