سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مذاکرات کےلیے تیار ہے۔
مانچسٹر میں پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کی تقریب سے خطاب میں عارف علوی نے کہا کہ ہم پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔
سابق صدر نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سلامتی کےلیے مذاکرات کے لیے تیار ہے، مذاکرات کےلیے دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وطن سے محبت اور قربانی سے دریغ نہ کرنے والے اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں۔