• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پہلا وزیر گجر کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل سپر اسٹار کرکٹ کلب نے جیت لیا‘ مہمان خصوصی راؤ ظفر سعید راجپوت اور محمد اختر آرائیں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ فائنل میں سپر اسٹار کرکٹ کلب نے 105 رنز بنائے‘ المدینہ کرکٹ کلب کی ٹیم 58 رنز پر ڈھیر ہوگئی‘ سپر اسٹار کرکٹ کلب کی ٹیم نے میچ 47 رنز سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نےانعامات تقسیم کئے۔

تازہ ترین