• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے میں افسران کی بھرتیوں کیلئے انٹرویو کا مرحلہ رواں ہفتہ سے شروع ہوگا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے ) راولپنڈی نے گریڈ 16 اور گریڈ 17 میں بھرتی کیلئے امیداروں کے انٹرویو کا دوسرا مرحلہ رواں ہفتہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ایچ اے حکام کے مطابق ان تمام امیدواروں کا انٹرویو لینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جو ٹیسٹ پاس کر چکے ہیں تاکہ ادارے میں ریگولر افسران کے آنے سے معمول کے مطابق کام کو آگے بڑھایا جاسکے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گریڈ سترہ اور اٹھارہ کی بعض پوسٹوں کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز لئے گئے تھے تاہم باقی پوسٹوں کیلئے امیدواروں کے انٹرویو ز مکمل ہونے کے بعد کامیاب امیدواروں کو اکٹھے تقرریوں کے لیٹرز جاری کئے جائیں گے۔
تازہ ترین