• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسقط ،سعودی عرب اور یونان سے103 پاکستانی ڈی پورٹ،اسلام آبادپہنچ گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تین ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے 103پاکستانی اسلام آبادپہنچ گئے ۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح پی آئی اے کی پروازپی کے282 کے ذریعے مسقط سے ڈی پورٹ ہونے والے 22پاکستانی بے نظیر ائرپورٹ پہنچے ۔جب کہ سعودی ائرلائن کی پروازایس وی 726کے ذریعے سعودیہ سے ڈی پورٹ کئے گئے 26پاکستانی اور بحرین سے آنے والی گلف ائرلائن کی پروازجی ایف 770کے ذریعے یونان سے ڈی پورٹ کئے گئے 11پاکستانی اسلام آبادپہنچے ۔ادھرائرپورٹ ذرائع کے مطابق گذشتہ شب ایک خصوصی پروازیونان سے 44پاکستانی ڈی پورٹیزکولے کر بے نظیر ائرپورٹ پہنچی ۔ائرپورٹ پرتعینات ایف آئی اے امیگریشن حکام نے سعودی عرب کے سوا دیگرڈی پورٹیزکومزیدقانونی کارروائی کے لئے پاسپورٹ سیل اقبال ٹاؤن بھیج دیاگیا۔دریں اثناء مشکوک سفری کاغذات کے ذریعے اٹلی جانے والے افغان باشندے اوریاخیل عباس کو ائرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا۔
تازہ ترین