• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبپاشی عملےکوبندوں اور نہروں کی نگرانی پر مامور کیا جائے، کمشنر

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد سعید احمد منگنیجو نے کہا ہے کہ آبپاشی عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے انھیں دریا کے بندوں اور نہروں کی نگرانی کے کام پر مامور کیا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹا جاسکے۔ یہ بات انہوں نے دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کے دورےاور وہاں موجود حساس مقامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا، دورے کے دوران چیف انجینئر سکھر بیراج اور دیگر متعلقہ افسران نے دریا کے بندوں کی مضبوطی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے کمشنر حیدرآباد کو بریفنگ دی،کمشنر حیدرآباد سعید احمد منگنیجو نے دریا سندھ کےحفاظتی بندوں پر تجاوزات کے خاتمے،ناجائز قبضے ختم کرانے اور بندوں کو کاٹنے اور کسی بھی طریقے سے انھیں نقصان پہنچانے والوں کے خلاف متعلقہ افسران کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔انھوں نے متعلقہ افسران کو بندوں کی حفاظت، ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے مجوزہ ہنگامی پلان پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مٹیاری سے کہا کہ وہ آبپاشی عملے کے ساتھ مل کر دریا کے بندوں اور نہروں کے کمزور حصوں کی نشاندہی کریں۔

تازہ ترین