• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹا انٹر ی ٹیسٹ‘ یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک جام‘ عوام پھنس گئے

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور یونیورسٹی اور اسلامیہ کالجیٹ سکول پشاور میں ایٹا کے زیر اہتمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کے موقع پر یونیورسٹی روڈ پر شدید ٹریفک جام رہا ۔ دونوں مراکز میں اٹھارہ ہزار امیدواروں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا ‘ٹیسٹ کے موقع پر امیدواروں کی جانب سے بڑی تعداد میں گاڑیاں لائی گئی تھیں جس کو پارک کرنے کیلئے مناسب جگہ نہ ہونے کے باعث بعض امیدوار گاڑیوں کو یونیورسٹی روڈ پر کھڑا کر کے امتحانی مراکز میں داخل ہو گئے جس سے ٹریفک بری طرح متاثر ہو ئی اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث اہل پشاور اور مسافر گاڑیوں کو منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑا ۔ انٹری ٹیسٹ کے موقع پر امیدواروں کے والدین اور ساتھ آنے والےرشتہ داروں کے بیٹھنے کیلئے کوئی خاص بندوبست نہیں تھا جس کے باعث وہ امتحانی مراکز کے باہر یونیورسٹی روڈ پر کھڑے رہیں شدید گرمی کے موسم میں گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسنے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور مطالبہ کیا کہ آئندہ انٹری ٹیسٹ کے موقع پر امیدواروں کی گاڑیاں کھڑی کرنے کیلئے مناسب جگہ کا انتظام کیا جائے تاکہ آئندہ اہل پشاور اور مسافر گاڑیوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو ۔
تازہ ترین