• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے اعلان سے جمہوریت مضبوط ہوئی، ڈاکٹر صلاح الدین

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان مسلم لیگ(ضیاء الحق)کےصوبائی آرگنائزر حلقہ کمیٹی35 سیٹلائٹ ٹائون کے چیئرمین ڈاکٹر ایم صلاح الدین مگسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرکزی صدر محمداعجاز الحق کی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ایک اتحادی ہونے کے ناطے میاں نواز شریف کے ساتھ کندھے سے کندھا ملانے کاعہد ایک اچھا اقدام ہے اس سے جمہوریت محفوظ ہوگی وزیراعظم کا محاذ آرائی نہ کرنے کا عہد قانونی جنگ لڑنے کا قانونی حق ہے جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی اور انصاف کا بولا بالا ہوگااور حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور آنے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر پھر مسلم لیگ حکومت بنائے گی ڈاکٹر ایم صلاح الدین مگسی کا صوبے کے وزیر اعلیٰ نواب ثنا ءاللہ زہری کے ساتھ سازش کو ناکام بنانے کیلئے صوبے میں مل کرساتھ دینے کا اعلان بہت جلد وزیر اعلیٰسے ملاقات کی جائےگی ۔
تازہ ترین