• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوت امت مسلمہ کا اجماعی عقیدہ ہے، 40 ویں سالانہ عالمی تاجدار ختم نبوت کانفرنس برمنگھم کا اعلامیہ

برمنگھم(نمائندہ جنگ)عالمی انجمن خدام الصوفیاء و امیر ملت ٹرسٹ برطانیہ کے زیراہتمام 40ویں سالانہ عالمی تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ختم نبوت امت مسلمہ کا اجماعی عقیدہ ہے اور ختم نبوت کا منکر اسلام سے خارج ہے۔ حضور کائنات نبی مکرمؐ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں ۔ قرآن کریم آخری آسمانی کتاب ہے جو قیامت تک انسانیت کی ہدایت کیلئے موجود رہے گی۔ بزرگان دین نے ہمیشہ حق کی شمع کو روشن کیا۔ حضرت ابوبکر صدیقؓ نے تمام صحابہ کرام کو ساتھ ملا کر جہاد کرکےختم نبوت کے عقیدے کی اہمیت پوری امت پر واضح کردی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ انٹرنیشنل انجمن خدام الصوفیاء کی جانب سے عالمی کانفرنس کا انعقاد اپنے اکابرین اور مذہبی قائدین کی مسلسل مساعی کا تسلسل ہے جو انہوں نے برصغیر میں منکرین ختم نبوت کے خلاف سرانجام دیں۔ ایک منظم منصوبے کے تحت عالمی سطح پر عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازشیں جاری ہیں۔ علمائے اہلسنت باطل کی تمام کوششوں کو ناکام بناکر حق وسچ کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنایا جائے، اگر عدلیہ آزاد ہوگی تو پاکستان کا مستقبل شاندار ہوگا۔۔

تازہ ترین