• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگناہوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں،ایازپلیجو

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے لاہور میں دہشتگردی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہسبزی منڈی دھماکے میں بے گناہ انسانی جانوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانسانیت کے دشمن ہیں،نیشنل ایکشن پلان پر عمل روکنے سے دہشت گرد بلوں سے باہر نکل رہے ہیں،سندھ سے نیب قانون کا خاتمہ اور آئی جی سندھ کو بے اختیار کرنے سے دہشتگردی اور کرپشن کا نیا طوفان شروع ہوگا۔

اینٹی کرپشن نے کسی بھی کرپٹ وزیر کے خلاف کارروائی نہیں کی،انہوں نے ان خیالات کااظہار اظہار پرنس ٹاؤن حیدرآباد میں لطیف آباد سے آئے شہریوں کے وفدسے گفتگو میں کیا۔ ایاز لطیف پلیجو نے مزید کہا کہ عالمی طاقتیں ہندوستان اور افغانستان کے ذریعے دہشتگردی پھیلا کر ترقی کو روکنا چاہتیں ہیں،آپریشن رد الفساد اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہوتا تو سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کے پانامہ کیس کے فیصلے میں دیر کی وجہ سے تمام معاملات لٹکے ہوئے ہیں۔

پنجاب اور وفاقی حکومت کا مکمل دھیان پانامہ کیس پر ہے،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اپنی حکومت سے ناراض ہوکر منظر عام سے گم ہو گئے ہیں،دہشتگرد اور کرپٹ لوگ اسے صورتحال سے فائدہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین