• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا بھانجا علی رونی صورت بنائے بیٹھا تھا۔
میں نے پوچھا،
’’شہزادے، اداس کیوں ہو؟‘‘
بھانجے نے کہا،
’’ماموں جان! ظلم ہو گیا، غضب ہو گیا۔
میٹرک میں میرے مارکس بہت کم آئے ہیں۔
میرا کیا بنے گا؟
میرے مستقبل کا اب کیا ہوگا؟‘‘
میں نے اسے حوصلہ دیا،
’’کوئی بات نہیں بالے!
آئندہ خوب دل لگا کر پڑھنا۔
انٹر میں زیادہ محنت کرنا۔
ویسے نمبر کتنے آئے ہیں؟‘‘
بھانجے نے رندھی ہوئی آواز میں بتایا،
’’ماموں جان! 1100 میں سے صرف 1031۔‘‘
روتے روتے میری ہچکیاں بندھ گئیں۔
’’ابے الو، میٹرک میں میرے اس سے آدھے نمبر آئے تھے۔‘‘

تازہ ترین