| |
Home Page
جمعرات 28 محرم الحرام 1439ھ 19 اکتوبر 2017ء
August 12, 2017 | 12:00 am
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے ارکان 16اگست کو جی ایچ کیو کا دورہ آرمی چیف سے ملاقات کریں گے

Todays Print

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے ارکان 16اگست کو جی ایچ کیو کا دورہ آرمی چیف سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین 16اگست کو جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے، اسی طرح کمیٹی کے ایل او سی اور شمالی وزیرستان کے 3روزہ دورے کو حتمی شکل دے دی گئی، اعلیٰ فوجی حکام کی مشاورت سے اس دورے کو حتمی شکل دی گئی ہے، وزارت دفاع کی طرف سے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں، وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر کو کمیٹی کے اس 3روزہ دورے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، سیکرٹری دفاع اراکین کے ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی اراکین کو مشرقی و مغربی سرحدوں کی صورتحال بارے بریفنگ دی جائے گی، اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات ہو گی اور ان کے ہمراہ کمیٹی اراکین یادگار شہداءپر پھول چڑھائیں گے، جوانوں سے اظہار یکجہتی کےلئے 17اگست کو کمیٹی کے اراکین آزاد کشمیر میں چکوٹھی کے مقام پر لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے، بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور وہاں کی مقامی آبادی سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔