• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکس بے پر ڈوب کر لاپتہ ہونے والے دو افراد کی لاشیں مل گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہاکس بے پوائنٹ پر پیر کے روز پکنک مناتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہونے والے دو افراد کی لاشیں مل گئی، تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانے کی حدود ہاکس بے پوائنٹ کے قریب سے ڈوبی ہوئی دو افراد کی لاشیں ملیں ، اطلاع ملتے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا  پولیس کا کہنا ہے کہ انکی شناخت 28 سالہ امین ولد اسرار خان اور 25سالہ اسامہ ولد منظور کے ناموں سے ہوئی ،پولیس کے مطابق  جاں بحق ہونے والے افراد اپنی فیملی کے ساتھ ہاکس بے پر پیر کے روز پکنگ منانے کیلئے آئے تھے کہ پانی کے تیز بہاؤں کی وجہ سےباپ بیٹی سمیت  چار افراد ڈوب گئے تھے پولیس اور ریسکیوں ادارے کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر دعا نامی لڑکی اور اسکے والد ذاکرحسین کی لاشوں کو نکال لیا تھا ، جاں بحق ہونے والے افراد سرجانی ٹاؤن کے رہائشی تھے ، پولیس نے کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی۔ 

تازہ ترین